Tyrus Wong - A legendary Artist



ٹائرس وانگ۔ ایک ہمہ جہت آرٹسٹ



Tyrus Wong, Tyrus wong art
Tyrus Wong



آج 25 اکتوبر 2018 کو دنیا ایک مشہور آرٹسٹ ٹائرس وانگ کا 108واں یوم پیدائش منا رہی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے آج گوگل ڈوڈل بھی انکا یوم پیدائش منایا۔ ٹائرس وانگ سن 1910 میں پیدا ہوئے اور 30 دسمبر 2016 کو 106 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔ وہ چائنیزنژاد امریکن آرٹسٹ تھے جو بیک وقت بہترین پینٹر، اینیمیٹر، خطاط، اور بہت کچھ تھے
انہوں اپنا زیادہ تر وقت ڈسنی لینڈ اور وارنر برادرز میں کام کرتے گزارا۔ ان کو مشہوری 1942 میں ان کے کام "بامبی" کی وجہ سے ملی اور پھر اسے کے بعد کامیابیوں اور شہرت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا
وانگ سن 1960 میں انڈسٹری سےریٹائرڈ ہوگئے مگر آرٹسٹ کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا لہذا وہ بطور پتنگ ڈیزائنر کام کرتے رہے

ابتدائی زندگی

وانگ 25 اکتوبر 2010 کو چین میں پیدا ہوئے اور 9 سال کی عمر میں اپنے والد کے ہمراہ امریکہ ہجرت کرگئے۔  سکول کے ابتدائی ایام میں ہی وانگ کے اساتذہ کو ان کے اندر چھپے آرٹسٹ کا اندازہ ہوگیا تھا۔ ان کی زندگی کے ابتدائی ایام بہت کھٹن تھے ان کی والد کی آمدنی اتنی زیادہ نہیں تھی لہذا وانگ صفائی کی نوکری کرنے لگے۔ سکول پڑھنے کے لیے انہیں میلوں پیدل چل کر جانا ہوتا تھا

کیرئر

وانگ نے ابتدائی دور میں کارڈ ڈیزائنر کے طور پر کام کیا اور پھر ترقی کرتے کرتے وہ وہ وارنر برادرز کی مشہور زمانہ کمپنی کا حصہ بن گئے۔ اس دوران انہوں نے ڈزنی کے لے بھی کام کیا۔ وہ فلم پروڈکشن، سیٹ ڈیزائنر، خاکہ سازی، سٹوری بورڈ ڈیزائنر کے طور پر کام کرتے رہے۔ اس دوران ان کے کام کو ہر فورم پر بہت سراہا گیا۔

Tyrus Wong art
Tyrus Wong art



وانگ نے سن 1937 میں رتھ نگ گم نامی خاتون سے شادی کی، انکی ملاقات ایک ریستوران میں ہوئی جہاں رتھ بطور ویٹرس کام کرتی تھیں۔  پروفیشل زندگی میں وہ 26 سال تک ڈزنی اور وارنر برادرز کمپنی کا حصہ رہے اور پھر ریٹائرڈ ہوگئے
ریٹائرڈ ہونے کے بعد انہوں نے اپنی زندگی پتنگ سازی اور پتنگ ڈیزائنگ کے نام وقف کردی وہ بہترین پتنگ ڈیزائنر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ ہر ہفتہ کے روز اپنی ڈیزائن کی ہوئی پتنگیں ساحل پر آُڑانے بھی جاتے۔ ۔
انہیں ان کی کام کی وجہ سے ہسٹری میکنگ ایوارڈ اور لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ فلم میکر پامیلا ٹام نے وانگ کی زندگی اور ان کی خدمات پر ایک دستاویزی فلم بھی بنائی جس کا نام انہوں نے "ٹائرس" رکھا۔


Comments

Popular posts from this blog

The Voice of Abbottabad: Ahmad Nawaz Khan Jadoon

How to develop Proposal for Golf Tournament- Sample