Posts

Showing posts from October, 2018

Tyrus Wong - A legendary Artist

Image
ٹائرس وانگ۔ ایک ہمہ جہت آرٹسٹ Tyrus Wong آج 25 اکتوبر 2018 کو دنیا ایک مشہور آرٹسٹ ٹائرس وانگ کا 108واں یوم پیدائش منا رہی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے آج گوگل ڈوڈل بھی انکا یوم پیدائش منایا۔ ٹائرس وانگ سن 1910 میں پیدا ہوئے اور 30 دسمبر 2016 کو 106 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔ وہ چائنیزنژاد امریکن آرٹسٹ تھے جو بیک وقت بہترین پینٹر، اینیمیٹر، خطاط، اور بہت کچھ تھے انہوں اپنا زیادہ تر وقت ڈسنی لینڈ اور وارنر برادرز میں کام کرتے گزارا۔ ان کو مشہوری 1942 میں ان کے کام "بامبی" کی وجہ سے ملی اور پھر اسے کے بعد کامیابیوں اور شہرت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا وانگ سن 1960 میں انڈسٹری سےریٹائرڈ ہوگئے مگر آرٹسٹ کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا لہذا وہ بطور پتنگ ڈیزائنر کام کرتے رہے ابتدائی زندگی وانگ 25 اکتوبر 2010 کو چین میں پیدا ہوئے اور 9 سال کی عمر میں اپنے والد کے ہمراہ امریکہ ہجرت کرگئے۔   سکول کے ابتدائی ایام میں ہی وانگ کے اساتذہ کو ان کے اندر چھپے آرٹسٹ کا اندازہ ہوگیا تھا۔ ان کی زندگی کے ابتدائی ایام بہت کھٹن تھے ان کی والد کی آمدنی اتنی زیادہ نہیں تھی لہذا...

External Debt on Pakistan Oct 2018 analysis

Image
پاکستان پر بیرونی قرضوں کی صورتحال ، کیا معیشت واقعی تباہی کے دہانے پر ہے؟ External debt of Pakistan پاکستان کی معیشت بلامبالغہ شدید دباؤ کا شکار رہی ہے، ہر آنے والی حکومت نے ہمیشہ یہی گردان دہرائی ہے کہ پچھلی حکومت نے خزانہ خالی کردیا، قرضوں کو بوجھ چڑھا دیا۔ لیکن حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کسی حکومت نے بھی کسر نہیں چھوڑی، اب دیکھنا ہوگا کہ موجودہ حکومت کی گل کھلاتی ہے۔  آئیے  پہلے پاکستان کے موجودہ قرضوں کی صورتحال کا جائزہ لے لیتے ہیں تاکہ اس تناظر میں پیدا کی گئی سنگینی کا اصل چہرہ سامنے آجائے آج مورخہ 11 اکتوبر 2018 کو تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان پر  بیرونی قرضوں کا حجم 96 ارب، 25کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہوگیا۔  پاکستان اس بھاری قرضوں کے ساتھ دنیا میں 52ویں نمبر پر آگیا۔  سب سے پہلے یہ جائزہ لیتے ہیں کہ کیا واقعی یہ اتنا زیادہ قرضہ ہے، اورکیا ہمارے ادر گرد ممالک  بھی اتنے قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں  یا اس عفریت نے ہمیں ہی قابو کیا ہوا ہے۔  سعودی عرب پر 200 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ہے،  ترکی پر 453 ارب ڈالر کا قرض...
Clipocean → → → → → We the "Clipocean" is private setup to develop and promote content for Health & wellness, entertainment, Information and Fun. Our motive is just to share information with no political, ethnic or religious affiliation.  Clipocean share blogs on current affairs, Lifestyles, News, News Articles, Social Media, Electronic Media, Health, Fashion, Entertainment, Sports, Travel, Tourism, Religions, International and local politics and much other.   We gather information from different sources and generally our information is based on Research and analytics. Please feel free to contact us for your feedback and suggestions clipocean@gmail.com