External Debt on Pakistan Oct 2018 analysis
پاکستان پر بیرونی قرضوں کی صورتحال ، کیا معیشت واقعی تباہی کے دہانے پر ہے؟
External debt of Pakistan |
پاکستان کی معیشت بلامبالغہ شدید دباؤ کا شکار رہی ہے، ہر آنے والی حکومت نے ہمیشہ یہی گردان دہرائی ہے کہ پچھلی حکومت نے خزانہ خالی کردیا، قرضوں کو بوجھ چڑھا دیا۔ لیکن حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کسی حکومت نے بھی کسر نہیں چھوڑی، اب دیکھنا ہوگا کہ موجودہ حکومت کی گل کھلاتی ہے۔
آئیے پہلے پاکستان کے موجودہ قرضوں کی صورتحال کا جائزہ لے لیتے ہیں تاکہ اس تناظر میں پیدا کی گئی سنگینی کا اصل چہرہ سامنے آجائے
آج مورخہ 11 اکتوبر 2018 کو تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 96 ارب، 25کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہوگیا۔ پاکستان اس
بھاری قرضوں کے ساتھ دنیا میں 52ویں نمبر پر آگیا۔
سب سے پہلے یہ جائزہ لیتے ہیں کہ کیا واقعی یہ اتنا زیادہ قرضہ ہے، اورکیا ہمارے ادر گرد ممالک بھی اتنے قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں یا اس عفریت نے ہمیں ہی قابو کیا ہوا ہے۔ سعودی عرب پر
200 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ہے، ترکی پر 453
ارب ڈالر کا قرضہ چڑھا ہوا ہے ، بھارت پر 529
ارب ڈالر کا قرضہ ہےجبکہ ہمارا برادر ملک چین 1843
ارب ڈالر کے قرضے میں ڈوبا ہوا ہے
Comments
Post a Comment