پاکستان کی ہاکی ٹوٹ گئی۔۔ ؟؟ End of Pakistan’s Hockey ??
پاکستان کی ہاکی ٹوٹ گئی۔۔ ؟؟ End of Pakistan’s Hockey ?? آج صبح سوشل میڈیا پر ٹائم ضائع کرتے ہوئے اچانک ایک اشتہار پر نظر پڑی ، یہ ایک پینٹ بنانے والی کمپنی کا اشہتار تھا کہ گرین شرٹس کے لیے دعا کریں آج بھی ان کا میچ ہے۔ کچھ دیر معلومات حاصل کرنے کے بعد پتا چلا کہ دنیا میں ہاکی کا ایک بڑا ٹورنامنٹ یعنی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ چل رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کا آج ملائشیا سے میچ ہے۔ اور مزید یہ کہ پاکستان اپنے پچھلے تمام اہم میچ ہار چکا ہے پاکستان کے قومی کھیل کی اس قدر بے توقری کہ کہنے کو الفاظ نہیں ، ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور پورے پاکستان میں کسی کو معلوم نہیں کہ کونسی ٹیم؟ کونسے کھلاڑی؟ کونسے ملک میں ؟ کون سا کپ کھیل رہے ہیں؟ سارا دن سوچتے گزر گیا کہ کیوں؟ کون ذمہ دار ہے؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ کسی کو معلوم نہ ہو ۔ اور پھر شام ہو گئی ، دن بھر کے کام کاج میں پوری کوشش کی کہ میچ کے ٹائم کو یاد رکھا جائے، اور پھر جب میچ کا ٹائم ہوا تو کیبل نیٹ ورک پر سپورٹس کے چینل ڈھونڈے اور میچ کی تلاش شروع کی پاکستان کا قومی کھیل اور...